حیدرآباد۔20۔مئی(اعتماد نیوز) آج نریندر مودی کی بی جے پی پارلیمانی پارٹی ‘
اور این ڈی اے اتحاد کے لیڈر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔بی جے پی کے
سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے سب سے پہلے اس نام کی سفارش کی۔ جسکو پارٹی
کے سینئر لیڈران سشما سواراج ‘ ارون جیٹلی ‘ نتن گڈکری ‘روی شنکر
پرساد ‘
اور دیگر نے اس کی تائید کی۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے اسی کے ساتھ
این ڈی اے اتحاد کے لیڈر کی حیثیت سے نریندر مودی کے نام کا اعلان کیا۔
امکان ہے کہ آج دو پہر نریندر مودی اپنے پارٹی کے 15لیڈروں کے ساتھ صدر
جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کرینگے۔ اور تشکیل حکومت کا دعوی پیش
کرینگے۔